Our most glorious prophet
gaming-pc

Our most glorious prophet Muhammad SAW


 نبی ہمارے بڑی شان والے


Our most glorious prophet Muhammad SAW

prophet muhammad quotes

Teachings of prophet muhammad


 (شان امام الانبیاء بزبان ملائکہ و انبیاء (علیھم السلام)


انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام نے اپنے رب کی حمد و ثناء کی اور اپنے فضائل کے خطبے پڑھے ۔ سب کے بعد حضور پر نور خاتم النبیین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا

آپ سب نے اپنے رب کی ثناء کی اور اب میں اپنے رب کی ثنا کرتاہوں۔حمد اس خدا کو جس نے مجھے تمام جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور تمام لوگوں کا رسول بنایا، میں خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا ہوں ، اورمجھ پر قرآن اتارا اور اس میں ہر چیز کا روشن بیان ہے ، اورمیری امت سب امتوں سے بہتر اور میری امت عادل ، اور زمانے کے اعتبار سے آخری اور مرتبے کے اعتبار سے پہلے ہے، اور میرے لئے میرا سینہ کھول دیا۔ اورمجھ سے میرا بوجھ اتار لیا۔ اور میرے لئے میرا ذکر بلند فرمایا ۔ اورمجھے فاتح و خاتم النبیین بنایا۔

جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم خطبے سے فارغ ہوئے تو ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے حضرات انبیاء علیھم السلام سے فرمایا اسی لئے محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم تم سے افضل ہوے، حضور نے یہ واقعہ بیان فرما کر ارشاد فرمایا 
مجھے میرے رب نے افضل کیا 


 جبریل علیہ السلام نے مجھ سے عرض کی : میں نے مشرق و مغرب ساری زمین الٹ پُلٹ کر دیکھی کوئی شخص محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے افضل نہ پایا ، نہ کوئی خاندان بنی ہاشم سے بہتر نظر آیا۔


صحابہ کرام علیھم الرضوان کہتے ہیں : ہم حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر تھے، اچانک ایک بادل آیا  حضور پر نور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا 

مجھ سے ایک فرشتے نے سلام کے بعد عرض کی : ایک عرصے  سے میں اپنے رب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قدم بوسی کی اجازت مانگتا تھا یہاں تک کہ اب اس نے اجازت دی، میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش خبری سناتا ہوں کہ اللہ پاک کو حضور سے زیادہ کوئی محبوب نہیں۔


حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی  ولادت والے واقعے کے بارے میں فرماتی ہیں  مجھے تین شخص نظر آئے جیسا کہ سورج ان کے چہروں سے طلوع کرتا ہے ، ان میں ایک نے حضور کو اٹھا کر ایک ساعت تک اپنے پروں میں چھپایا اور کان مبارک میں کچھ کہا جو میری سمجھ میں نہ آیا مگر اتنی بات میں نے بھی سنی کہ اس نے عرض کی

اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم)  خوش خبری ہو کہ کسی نبی کا کوئی علم ایسا نہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ ملا ہو، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا علم ان سب میں زیادہ اور شجاعت سب پر غالب ، نصرت کی کنجیاں حضور کے ساتھ ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو رعب دبدبہ عطا کیا گیا، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سنے گا اس کا جی ڈر جائے گا اور دل سہم جائے گا اگرچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا نہ ہو۔ اے اللہ پاک کے نائب۔(یہ کہنے والے حضرت رضوان علیہ السلام تھے)


انبیاء کرام کی امامت کروانے کے متعلق احادیث


Our most glorious prophet Muhammad SAW


میں نے اپنے آپ کو جماعت انبیاء میں دیکھا، موسٰی وعیسٰی وابراہیم علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو نماز پڑھتے ہوئے، جب نماز کا وقت آیا میں نے امامت فرمائی۔


 میرے لئے انبیاء (علیھم السلام) جمع کئے گئے ، جبریل (علیہ السلام) نے مجھے آگے کیا، میں نے امامت فرمائی ۔


 مجھے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ بہت لوگ جمع ہوگئے ، موذن نے اذان کہی اور نماز کا اہتمام ہوا، ہم سب صف باندھے منتظر تھے کہ کون امام ہوتا ہے ۔ جبریل نے میرا ہاتھ پکڑ کر آگے کیا، میں نے نماز پڑھائی ، سلام پھیرا ، تو جبریل نے عرض کی : حضور نے جانا یہ کس کس نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی ؟فرمایا : نہیں ۔ عرض کی : ہر نبی جس کو اللہ پاک نے بھیجا حضور کے پیچھے نماز میں تھا۔


جبریل (علیہ السلام)  نے اذان کہی ، اور آسمان سے فرشتے اترے اور اللہ پاک نے حضور کے لیے مرسلین جمع فرما کر بھیجے۔ حضور نے ملائکہ ومرسلین کی امامت فرمائی ۔(صلی اللہ علیہ وسلم)


 جبریل نے آکر مجھے یوں سلام کیا: السلام علیک یا اول ، السلام علیک یااٰخر ، السلام علیک یا ظاہر ، السلام علیک یا باطن ۔

اے اول آپ پر سلام ، اے آخر آپ پر سلام ،اے ظاہر آپ پر سلام ، اے باطن آپ پر سلام۔

میں نے کہا : اے جبریل ! یہ تو خالق کی صفتیں ہیں مخلوق کو کیسے مل سکتی ہیں ؟عرض کی : میں نے خدا کے حکم سے حضور کو سلام کیا ہے، اس نے حضور کو ان صفتوں سے فضیلت اور تمام انبیاء و مرسلین پر خصوصیت بخشی ہے ، اپنے نام وصفت سے حضور کے لئے نام و صفت مشتق فرمائے ہیں۔حضور کا اول نام رکھا ہے کہ حضور سب انبیاء سے پیدائش میں پہلے ہیں ۔اور آخر اس لئے کہ ظہور میں سب سے آخر ۔ اور آخری امت کی طرف خاتم الانبیاء ہیں اور باطن اس لئے کہ اللہ پاک نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد آدم (علیہ الصلوۃ والسلام) کی پیدائش سے دو ہزار برس پہلے عرش پر سرخ نور سے اپنے نام کے ساتھ حضور کا نام لکھا اور مجھے حضور پر درود بھیجنے کا حکم دیا ۔ میں نے ہزار سال حضور پر درود بھیجا یہاں تک کہ اللہ پاک نے حضور کو مبعوث کیا۔خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے ۔اور اللہ پاک کی طرف سے اس کے حکم سے بلاتے ۔ اور ظاہر اس لئے حضور کا نام رکھا کہ اس نے اس زمانہ میں حضور کو تمام دینوں پر غلبہ دیا اور حضور کا شرف وفضل سب آسمان و زمین پر واضح کیا، تو ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے حضور پر درود نہ بھیجا ہو، اللہ پاک حضور پر درود بھیجے ، حضور کا رب محمود ہے اور حضور محمد اور حضور کا رب اول و آخر و ظاہر و باطن ہے اورحضور اول وآخر وظاہر وباطن ہیں ۔ یہ عظیم بشارت سن کر حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :حمد ہے اس خدا کو جس نے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت دی یہاں تک کہ میرے نام اور صفت ہیں۔


(خلاصہ: فتاوی رضویہ،جلد 30،رسالہ تجلی الیقین)

ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے

       صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب

    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


Our most glorious prophet Muhammad SAW



Our most glorious prophet


Glory be to the Imam of the Prophets in the language of angels and prophets (peace be upon them) 


 The Prophets (peace and blessings of Allaah be upon them) praised their Lord and recited sermons on their virtues.  After all, the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

 All of you praised your Lord and now I praise my Lord. Praise be to God who sent me as a mercy to all the worlds and made me a messenger of all people, I am a bearer of good news and a warner, and I  But the Qur'an has been revealed and everything is clear in it, and my ummah is better than all other ummahs and my ummah is just, and last in terms of time and first in terms of status, and opened my heart for me.  And took my burden off me.  And He raised my remembrance for me.  And made me the Conqueror and the Last of the Prophets.

 When the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) finished his sermon, Ibraaheem (peace and blessings of Allaah be upon him) said to the Prophets (peace and blessings of Allaah be upon him): * That is why Muhammad (peace and blessings of Allaah be upon him) was better than you.

 My Lord has made me better


 Gabriel (peace be upon him) asked me: I turned the whole earth upside down, east and west, no one was better than Muhammad (peace be upon him), no family looked better than the Bani Hashim. The Companions (may God bless him and grant him peace) say: We were present in the presence of the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) when suddenly a cloud came and the light on the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

 An angel said to me after the salutation: For a long time I used to ask my Lord for permission to kiss the footsteps of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and now he has given me permission. I give good news to the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him).  That there is no one dearer to Allah than the Holy Prophet.

 Hazrat Amina (may Allah be pleased with her) says about the event of the birth of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): I saw three people as the sun rises from their faces, one of them raised the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him).  He hid it in his wings for an hour and said something in Mubarak's ear which I did not understand but I also heard so much that he said:

 O Muhammad!  The good news is that there is no knowledge of a prophet that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) did not have, so the knowledge of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) is greater than all of them and courage prevails over all.  The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) was terrified. Whoever hears the name of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) will be frightened and his heart will tremble even if he has not seen the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him).  O Viceroy of Allah (may Allah bless him and grant him peace)

 Hadiths about leading the Prophets 

 I saw myself in the group of prophets, praying to Moses, Jesus and Abraham (peace and blessings of Allaah be upon him). When the time for prayer came, I led the prayer. Prophets (pbuh) were gathered for me, Jibreel (pbuh) led me, I led.

I was a little late when a large number of people gathered, the muezzin said the call to prayer and the prayers were arranged, we were all waiting in line to see who is the Imam.  Jibreel took my hand and led me forward. I prayed and greeted him. Jibreel said: The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Who prayed behind you? He said: No.  He said: Every prophet sent by Allah was behind the Holy Prophet in prayer.


Jibreel (PBUH) said the call to prayer, and angels descended from heaven and Allah sent messengers to the Holy Prophet.  The Holy Prophet led the angels and messengers. Jibreel came and greeted me as follows: Peace be upon you or the first, peace be upon you or the last, peace be upon you or outward, peace be upon you or inward. Peace be upon you first, peace be upon you last, peace be upon you outwardly, peace be upon you inwardly.

 I said: O Gabriel!  These are the attributes of the Creator. How can the creatures be found? He said: I have greeted the Holy Prophet by the command of God. He has bestowed on the Holy Prophet the virtue of these attributes and the characteristic of all the Prophets and Messengers.  The names and adjectives for the Holy Prophet have been derived. The first name of the Holy Prophet has been given that the Holy Prophet is first of all prophets in birth and last because he is the last in appearance.  And towards the last ummah there are the last of the prophets and the inner self because Allah (swt) wrote the name of the Holy Prophet (sws) with his name in red light on the Throne two thousand years before the birth of Adam (pbuh) and  He ordered me to send blessings on the Holy Prophet.  I sent blessings on the Holy Prophet (PBUH) for a thousand years until Allah (SWT) sent him to give glad tidings and warnings.  And apparently he named the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) because he overcame all the religions of the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) in that time and made the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) clear in all the heavens and the earth.  Send blessings on the Holy Prophet (PBUH). The Lord of the Holy Prophet (PBUH) is Mahmood and the Holy Prophet (PBUH) and the Holy Prophet (PBUH) are the first, the last, the outward and the inward.  Upon hearing this great good news, the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Praise be to Allaah who has given me superiority over all the Prophets, even my names and attributes.

 (Abstract: Fatawa Rizviyah, Volume 30, Risala Tajli Al-Yaqeen) 

 Share in all your groups with the intention of reward

        صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب
        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ 

0 Comments