New Mp3 mp4 Songs Free Download H4A
Three Favorite Things By ALLAH Pak And  MUHAMMAD SAW



Three Favorite Things By ALLAH Pak And  MUHAMMAD SAW

*تین پسندیدہ چیزیں*

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے صحابہؓ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکرؓ سے پوچھا:
ابوبکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟
انھوں نے جواب میں کہا:
حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔
اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں
دوسرا: آپ کو دیکھتا رہوں
تیسرا: اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔

پھر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ:
عمر آپ کیا پسند کرتے ہيں؟
حضرت عمرؓ نے جواب میں کہا :
حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں
اول: نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو،
دوسرا: برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور
تیسرا: حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔
 اور
پھر حضؐور نے حضرت عثمانؓ سے دریافت کیا کہ:
عثمان آپ کیا پسند کرتے ہیں؟
حضرت عثمانؓ نے جواب دیا :
حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول: لوگوں کو کھانا کھلاؤں،
دوسرا: سلام کو پھیلاؤں اور
تیسرا: رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔

 اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ:
علی! آپ کیا پسند کرتے ہيں؟
حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ:
حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول: مہمان نوازی کروں
دوسرا: گرمی کے موسم میں روزے رکھوں اور
تیسرا: دشمن پر تلوار سے وار کروں۔

پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاریؓ سے دریافت فرمایا :
ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟
حضرت ابوذر غفاریؓ نے جواب دیا:
حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
 اول: بھوک
دوسرا: بیماری اور
تیسرا: موت
 آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟
 انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگار سے ملوں گا۔

اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔
 اول خوشبو،
دوسری نیک عورتیں، اور
تیسرے میرے آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔

اسی اثناء حضرت جبریلؑ تشریف لاتے ہیں
 اور عرض کرتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول پیغام کو پہنچانا،
دوسرا امانت کو ادا کرنا اور
تیسرا مساکین سے محبت کرنا
 پھر حضرت جبرئيلؑ آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور عرض کرتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں اور ارشاد فرماتے ہيں: کہ
اللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو،
دوسرا ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور
تیسرا ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو۔


0 Comments